مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک قائم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک قائم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اجاگر کرنے کے لیے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں کشمیر ڈیسک قائم

نہتے کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم کو اجاگر کرنے کے لیے حکومتی کوششوں کے سلسلے میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد نے اپنے خواتین کیمپس میں کشمیر ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بات کا انکشاف انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے منگل کو یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اس موقع پر ڈاکٹر یاسین زئی نے کیک کاٹا اور یونیورسٹی کے کیمپس میں ایک پودا بھی لگایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ ڈیسک کشمیر کی تاریخ، اہمیت اور ثقافت کے بارے میں معلومات اور ادب فراہم کرے گا۔

ڈاکٹر یاسین زئی نے کہا کہ کشمیریوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو فراموش نہیں کرنا چاہیے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے بھارت کے گھناؤنے جرائم کو روکنا ہوگا۔عالمی طاقتوں کو انسانیت کو بچانے کے لیے آگے آنا ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ڈیسک مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم کی مذمت کرنے کا ایک ذریعہ بھی ہوگا۔

مزید پڑھیں: سی پیک میں نوجوانوں کے لیے تین ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان

ریکٹر نے زور دے کر کہا کہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے ظلم کو اجاگر کرنے کے لیے یونیورسٹیز کا کردار بہت ضروری ہے۔ ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیریوں اور فلسطین کے عوام کے حقوق کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ آخر میں انہوں نے نوجوانوں سے ملک کی ترقی کے لیے سخت محنت کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کی تقدیر بدلنے کی طاقت رکھتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو