اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلنے چاہئیں

اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلنے چاہئیں

اسکول 11 جنوری کو دوبارہ کھلنے چاہئیں

نجی اسکولوں کی ایک کونسل نے حکومت سے منصوبہ کے مطابق 11 جنوری کو تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، کونسل نے حکومت کی جانب سے اسکول بند کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ اسکول کورونا وائرس کے لیے بنائے گئے تمام ایس او پیز پر عمل پیرا ہیں لیکن حکومت نے اسکولوں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ ہوٹلوں اور بازاروں کو کھلے رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: سال 2020 کی اہم تعلیمی خبروں پر ایک جائزہ

کونسل نے مزید کہا کہ ملک بھر میں کم از کم 80 فیصد اسکولوں کی انٹرنیٹ تک رسائی نہیں ہے، ہزاروں اسکول مستقل طور پر بند کردیئے گئے ہیں اور بہت سے دوسرے بندش کے دہانے پر ہیں۔

کونسل نے تعلیم کے شعبے کو مالی امداد دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ رجسٹریشن فیس اور ٹیکس پر کم از کم ایک سال کے لیے چھوٹ دی جانی چاہئے۔

رواں سال نومبر میں وفاقی حکومت نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارشات پر وبائی مرض کے بعد 26 نومبر سے 10 جنوری تک تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

تمام طلبہ کے لیے کلاسز 24 دسمبر تک آن لائن شفٹ کردی گئیں اور 25 دسمبر سے 11 جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ  تمام امتحانات بھی آئندہ نوٹس تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ تاہم اسکولوں کو دوبارہ کھولنے سے متعلق حتمی فیصلہ دینے کی غرض سے وفاقی حکومت نے 4 جنوری کو ملک میں وبائی امراض کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس طلب کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم سی: سیلف فنانس اسکیم کے تحت ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں درخواستیں طلب

اطلاعات کے مطابق دسمبر کے آغاز سے ہی پاکستان میں 79،233 کوروناو وائرس کے مثبت انفیکشنز سامنے آئے ہیں۔ ملک میں کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد بھی 10،000 کی حد کو عبور کر چکی ہے جس کے بعد گذشتہ 30 دنوں میں 2،014 افراد کی ہلاکت کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو