اے لیولز کے طلبا کو 19 جنوری سے پہلے ایکویلینسی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا

اے لیولز کے طلبا کو 19 جنوری سے پہلے ایکویلینسی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا

اے لیولز کے طلبا کو 19 جنوری سے پہلے ایکویلینسی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے بدھ کے روز انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (آئی بی سی سی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ 19 جنوری سے پہلے اے لیولز کے طلبا کو عارضی برابری کے سرٹیفکیٹ جاری کریں۔

تمام پاکستانی یونیورسٹیوں اور کالجوں میں داخلہ محفوظ رکھنے کے لیے کیمبرج اور دیگر بین الاقوامی بورڈ کے طلبہ کے لیے برابری کا سرٹیفکیٹ لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایم سی نے ایم ڈی کیٹ کے نئے نتائج کا اعلان کردیا

 ٹوئیٹر پر بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے اے لیولز کے تمام طلبہ سے کہا کہ میں نے آئی بی سی سی سے کہا ہے کہ انیس جنوری سے پہلے امتحانات کے پچھلے نتائج کی بنیاد پر عارضی برابری کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے۔

اے لیولز کے طلبا کو 19 جنوری سے پہلے ایکویلینسی کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا جائے گا

اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ آئی بی سی سی کو ہدایت بھی کی ہے کہ وہ سرٹیفکیٹ کو بروقت جاری کریں تاکہ طلبہ میڈیکل اور دیگر پیشہ ورانہ تعلیمی اداروں میں درخواست دے سکیں۔

مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے ایم ڈی سی کے طلباء کے لئے امتحانات کا آغاز کرے گی

انہوں نے مزید کہا کہ درخواستیں ٹی سی ایس کے ذریعے یا ذاتی طور پر آئی بی سی سی کے دفاتر میں دی جاسکتی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو