کے پی میں اسکولوں کے اوقاتِ کار معمول پر واپس آ گئے

کے پی میں اسکولوں کے اوقاتِ کار معمول پر واپس آ گئے

کے پی میں اسکولوں کے اوقاتِ کار معمول پر واپس آ گئے

بورڈ کے امتحانات بھی مزید ایک ماہ کے لیے موخر

خیبر پختونخوا کی حکومت نے تمام سرکاری و نجی سکولوں اور مدارس کو ہدایت کی ہے کہ وہ اسکول کے باقاعدہ اوقات کار کو دوبارہ شروع کریں جو کہ علاقے میں غیر معمولی گرم موسم کی وجہ سے کم کردیے گئے تھے۔

کے پی کے ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے پیر کے روز ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبے میں واقع تمام نجی و سرکاری اسکول اپنے باقاعدہ اوقات کار کو دوبارہ شروع کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مجاز اتھارٹی کو مطلع کرتے ہوئے خوشی ہے کہ تمام سرکاری و نجی اسکول (بشمول ماڈل اسکولز، کیڈٹ کالجز اور مدارس) معمول کے اوقات کے مطابق اپنی تعلیمی شرگرمیاں شروع کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں اور مدارس کو کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

مزید پڑھئے: ویکسینیشن نہ کرانے والے اسکول اسٹاف اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی ہوگی

اس سے قبل، صوبائی حکومت نے صوبے میں انتہائی گرم موسم کی وجہ سے موسم گرما و موسم سرما دونوں زونز میں تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے تعلیمی معمولات کے اوقات میں کمی کردی تھی۔

اسکولوں میں تعلیمی اوقات کو چند گھنٹوں تک کم کر دیا گیا تھا اور صبح کی شفٹ کے اسکول 7 بجے شروع ہو کر 10 بجے تک بند ہو جاتے تھے جبکہ دوپہر کی شفٹ کے اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز شام 4 بجے شروع ہوتا تھا۔

دوسری جانب، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کلاسوں کے بورڈ کے امتحانات جو کہ جون کے وسط میں شروع ہونے والے تھے ان کو بھی مزید ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو