ویکسینیشن نہ کرانے والے اسکول اسٹاف اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی ہوگی

ویکسینیشن نہ کرانے والے اسکول اسٹاف اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی ہوگی

ویکسینیشن نہ کرانے والے اسکول اسٹاف اور ٹیچرز کے خلاف کارروائی ہوگی

پنجاب اسکول ڈیپارٹمنٹ نے اعلان کیا ہے کہ ان اساتذہ کے خلاف کارروائی کی جائے گی جنہوں نے خود کو ویکسین نہیں لگوائی۔

حکومت پنجاب نے تمام نجی اور سرکاری سکولوں کے اساتذہ اور عملے کے لیے کورونا وائرس کی ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق جن افراد نے 22 اگست تک اپنے ویکسینیشن شاٹس نہیں لیے ہیں انہیں سکول کے احاطے میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسکول ڈیپارٹمنٹ نے تصدیق کی ہے کہ 22 اگست تک سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں کے تقریبا 98 فیصد اساتذہ کی ویکسین ہوچکی ہے۔

مزید پڑھئے: سندھ کے نجی اسکول 30 اگست سے تدریسی عمل دوبارہ شروع کریں گے

تاہم ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں 3،800 اساتذہ نے کووڈ ویکسین نہیں لگوائی تھی جبکہ سرکاری اور نجی اسکولوں کے 600،000 اساتذہ کی ویکسینیشن کا عمل مکمل ہوچکا ہے۔

حکومت نے اساتذہ اور اسکولوں کے عملے کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے متعلقہ اداروں میں ویکسینیشن سرٹیفکیٹ جمع کرائیں جبکہ ایس ای ڈی نے اساتذہ اور عملے کے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنے کے لیے سرپرائز وزٹ کے لیے مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو