سعودی عرب کی تعلیمی فرم پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

سعودی عرب کی تعلیمی فرم پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

سعودی عرب کی تعلیمی فرم پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کی خواہشمند

عمر فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بزنس سیکٹر کے تمام شعبوں میں بہت زیادہ صلاحیتیں موجود ہیں لیکن ابھی تک ان صلاحیتوں کا بھرپور استعمال نہیں کیا جاسکا۔

سعودی ماہر تعلیم عمر فاروقی نے پاکستان کے تعلیم کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے کیونکہ انہیں یقین ہے کہ اس اقدام سے پہلا معاشرتی فائدہ یہ ہوگا کہ ان کی تعلیمی فرم کو اس ملک میں ترقی کرنے میں بہت مدد ملے گی۔

مزید پڑھیئے: نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے کی تجویز مسترد کردی گئی

ایک عالمی ایڈ ٹیک کمپنی، کوڈڈ مائنڈس کے بانی نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعلیم کے شعبے میں بڑھتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ روابط کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک تاریخی طور پر ایک دوسرے سے جُڑے ہوئے ہیں اور ایک فیملی کی طرح ہیں۔ تعلیم کا شعبہ ان دونوں ممالک کو مزید قریب لانے کے لیے اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ دونوں ممالک کے پاس بے تحاشا علم اور تحقیق پر مبنی ادارے ہیں۔

عرب نیوز نے اس کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس طرح کے تعاون سے سرحد پار سے عوامی سطح پر نجی شراکت داری کا تبادلہ اور 21 ویں صدی کے کوانٹم لیپس کو اپنے اپنے طریقوں سے آگے بڑھانے کے سلسلے میں دونوں ممالک میں جدیدیت کو نافذ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

مزید پڑھیئے: وقار ذکاء نے شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا

جدہ سے تعلق رکھنے والے سعودی شہری عمر فاروقی، پاکستان میں نجی تعلیمی نظام میں سرمایہ کاری کرنے والے سعودی مملکت کے پہلے ماہر تعلیم بن گئے ہیں۔ ان کی کمپنی کوڈڈ مائنڈز پاکستان، ملک بھر میں تقریباً ساٹھ لاکھ طلباء کو ایس ٹی ای ایم (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹس اور ریاضی) کی تعلیم فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب سے دونوں ممالک کے درمیان بہت سے نئے مواقع کے دروازے کھل گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 30 سے ​​زائد سرکاری اور نجی سعودی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہش مند ہیں، جن میں سعودی عرب کی بڑی کمپنیاں آرامکو، سیبیک اور ایکوا پاور بھی شامل ہیں۔

تاہم عمر فاروقی کی تعلیمی فرم کوڈڈ مائنڈز سعودی عرب کی واحد نجی کمپنی ہے جس نے پاکستانی تعلیمی شعبے میں سرمایہ کاری کی ہے۔

مزید پڑھیئے: خیبرپختونخوا میں سیکڑوں لیکچرارز کی بھرتی کا اعلان

ان  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے اپنے کاروباری سیکٹر کے تمام پہلوؤں میں بڑی صلاحیت ہے، لیکن یہ ایک غیر منقسم مارکیٹ ہے اور تعلیم ایک ایسا شعبہ ہے جو پالیسی اور اثر و رسوخ کے ذریعے کسی بھی قوم کے لیے تبدیلی کا محرک بن سکتا ہے۔ عمر فاروقی نے مزید کہا کہ وہ ان خوش قسمت لوگوں میں شامل ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کی زندہ مثال ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے اور یہاں تعلیم کے شعبے میں بے تحاشا مواقع موجود ہیں۔ دونوں ممالک ایک طرح سے ایک انقلاب میں جڑے ہوئے ہیں۔ پاکستانی، سعودی عرب بھائی چارہ ایک اسٹریٹجک دیوار ہے جو عالمی تجارت کے مستقبل کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ پاکستان کا ہیومن کیپیٹل اور سعودی عرب کا کالا سونا (تیل) مل کر بہت عمدہ نتائج پیدا کر سکتا ہے اور اس کے دور رس نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

 

(یہ خبر عرب نیوز کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو