نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے کی تجویز مسترد کردی گئی

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے کی تجویز مسترد کردی گئی

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے کی تجویز مسترد کردی گئی

بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کمیٹی (آئی پی ای ایم سی) نے بدھ کے روز نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے اور دسویں اور بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ تاہم ملک میں موجودہ کووڈ نائنٹین کی صورتحال کی وجہ سے امتحانات کو دو مراحل میں منعقد کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت آئی پی ای ایم سی کے ورچوئل اجلاس میں کیا گیا ، جس میں سندھ اور پنجاب کے وزرائے تعلیم سعید غنی اور مراد راس کے علاوہ دیگر وزراء اور حکومتی عہدیدار شریک ہوئے۔

 

نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے کی تجویز مسترد کردی گئی

مزید پڑھیئے: متحانات لازمی ہوں گے ، شفقت محمود نے افواہوں کو مسترد کردیا

جمعرات کے روز ٹوئٹر پربات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بورڈ کے امتحانات 15 جون کے بعد شروع ہوں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے امتحانات کو ترجیحی بنیادوں پر منعقد کیا جائے گا تاکہ یونیورسٹیوں کے داخلے کھلنے سے قبل ہی ان جماعتوں کے نتائج آسکیں۔

حکومتی فیصلے کے مطابق دسویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات پہلے مرحلے میں جولائی میں لیے جائیں گے جبکہ دوسرے مرحلے میں نویں اور گیارہویں جماعت کے پیپرز اگست یا ستمبر میں ہوں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو