وقار ذکاء نے شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا

وقار ذکاء نے شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا

وقار ذکاء نے شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا

ٹوئٹر پر جاری ٹرینڈ ہیش ٹیگ کینسل ایگزامز سیو اسٹوڈنٹس میں شرکت کرتے ہوئے پاکستانی ٹی وی ہوسٹ وقار ذکاء نے ملک میں کورونا وائرس کے وبائی مرض کے سبب امتحانات منسوخ کرنے کے لیے طلباء کی درخواستوں پر کان نہ دھرنے کے لیے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا۔

وقار ذکاء نے شفقت محمود کو انا کا گاڈزیلا قرار دے دیا

ٹیلی ویژن کے میزبان اور پاکستان کی مشہور شخصیت نے وزیر اعظم عمران خان کو بھی اپنی ٹوئٹ میں ٹیگ کیا تھا کہ کیا وہ بھی طلباء کا درد نہیں دیکھ سکتے؟

مزید پڑھیئے:

دوسری جانب بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کمیٹی (آئی پی ای ایم سی) نے بدھ کے روز نویں اور گیارہویں جماعت کے طلبا کو ترقی دینے اور دسویں اور بارہویں جماعت کے صرف اختیاری مضامین کے امتحانات لینے کی تجویز کو مسترد کردیا۔ تاہم ملک میں موجودہ کووڈ نائنٹین کی صورتحال کی وجہ سے امتحانات کو دو مراحل میں منعقد کرنے کے لیے اصولی طور پر اتفاق کیا گیا۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر متعدد طلباء اور مشہور شخصیات نے ہیش ٹیگ کینسل ایگزامز سیو اسٹوڈنٹس کا استعمال کرکے کورونا وائرس کے وبائی مرض کی خطرناک صورتحال میں امتحانات لینے کے فیصلے کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا۔

 

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو