کے پی حکومت نے سوات میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کے لیے اراضی کی منظوری دے دی
کے پی حکومت نے سوات میں ویمن یونیورسٹی کے قیام کے لیے اراضی کی منظوری دے دی
صوبائی حکومت نے سوات میں انجینئرنگ اور زراعت کی یونیورسٹیز کے سب کیمپس اور ویمن یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر کے لیے 300 کنال اراضی کی منظوری دی ہے۔ اس فیصلے کی تصدیق خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیر برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز کی۔
انہوں نے کہا کہ بورڈ آف ریونیو اینڈ اسٹیٹ نے تینوں یونیورسٹیز کے لیے اراضی کے قبضے کی منظوری دے دی ہے۔
انہوں نے سوات کے علاقے باری کوٹ میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری اسکاؤٹس کی تعمیر کے لیے اراضی کی بھی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ان یونیورسٹیز کے قیام سے اس خطے میں تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں ماضی قریب میں عسکریت پسندوں کی سرگرمیوں کے باعث ایجوکیشن سیکٹر کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا۔
(یہ خبر ایکسپریس ٹریبیون کی 4 ستمبر 2020 کی اشاعت سے اخذ کی گئی ہے)
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا