پی ایچ ڈی کرنے والے 300 اسکالرز کے لیے 1 ملین روپے کی گرانٹ
پی ایچ ڈی کرنے والے 300 اسکالرز کے لیے 1 ملین روپے کی گرانٹ
نیشنل اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے عبوری پلیسمنٹ آف فری پی ایچ ڈی پروگرام کے 300 اسکالرز کو 1 ملین روپے تک کی گرانٹ سے نوازا ہے جنہوں نے اسٹارٹ اپ ریسرچ گرانٹ پروگرام کے لیے درخواست دی تھی۔
پی ایچ ڈی کرنے والے یہ تین سو فیلوز مختلف تعلیمی پس منظر اور پاکستان کے تمام صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں، انہوں نے سوشل سائنسز سے لے کر لائف سائنسز مختلف موضوعات پر مقالے تشکیل دیئے ہیں۔
مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی : پی ایچ ڈی، ایم فل کے طلباء کو پرانی پالیسی کے تحت داخلہ دیا جائے گا
ایس آر جی پی کو تازہ ترین پی ایچ ڈی ہولڈرز کی مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو آئی پی ایف پی فیلوز ہیں اور فیکلٹی ممبرز کے طور پر اعلیٰ تعلیمی اداروں میں شامل ہونے پر تحقیقی سہولیات کو مستحکم کریں گے۔
یہ پروگرام پی ایچ ڈی کے نئے اساتذہ کو اس قابل بناتا ہے کہ تحقیقی سرگرمیاں بغیر کسی تاخیر کے شروع کرنے کے لیے بنیادی تحقیقی ڈھانچے کے قیام کا منصوبہ بنائیں۔
اس پروگرام سے مالی معاونت اور بنیادی تجربہ گاہوں کی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے فیکلٹی اور طلباء دونوں کو تحقیقی عمل میں شامل کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔
کامیاب ایس آر جی پی درخواست دہندگان کے تعلیمی اور علاقائی تنوع کو دیکھتے ہوئے این اے ایچ ای نے آئی پی ایف پی فیلوز کے لیے پراجیکٹ مینیجمنٹ کے بنیادی اصولوں میں ریفریشر کے طور پر کام کرنے والے دو ہفتے کے آن لائن قابلیت سازی پروگرام (15 گھنٹے) کو ڈیزائن کیا اور پیش کیا ہے، ان میں سے بیشتر فیلوز پہلی بار اس منصوبے کی قیادت کریں گے۔
مزید پڑھیں: آئی آئی یو آئی میں ٹیک سیوی انسانی وسائل تیار کرنے کا مرکز بنایا جائے گا
اس کورس میں پراجیکٹ مینیجمنٹ کے تصورات اور چھ بنیادی عناصر، منصوبے کے انتظام کو شروع کرنے میں درپیش چیلنجوں، ورک بریک ڈاؤن اسٹرکچر کا تصور ، اور پراجیکٹ مینجمنٹ کا اطلاق اور تعلیمی تحقیق (اور دیگر) منصوبوں پر ورک بریک ڈاؤن اسٹرکچر کی تکنیک کو متعارف کرایا گیا ہے۔
پندرہ گھنٹے کے اس کورس کو آکسن گلوبل کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ انسٹرکٹرز کی ایک ٹیم کی طرف سے خیر سگالی کے اشارے کے طور پر دیا گیا جو پورٹ فولیو، پروگرام اور پراجیکٹ مینیجمنٹ انڈسٹری کے ماہر ہیں، آکس جی امریکہ میں قائم ایک کنسلٹنسی فرم ہے جسے بین الاقوامی سطح پر رسائی حاصل ہے۔ یہ تمام انسٹرکٹرز سیڈ بزنس اسکول، یونیورسٹی آف آکسفورڈ، برطانیہ سے میجر پروگرام مینیجمنٹ کے شعبے میں ایم ایس سی کی قابلیت رکھتے ہیں۔