وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کو وزارت تعلیم کےعہدے سے ہٹائےجانےکی بازگشت

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کو وزارت تعلیم کےعہدے سے ہٹائےجانےکی بازگشت

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کو وزارت تعلیم کےعہدے سے ہٹائےجانےکی بازگشت

پیر کے روز ایک مقامی اخبار نے رپورٹ کیا کہ سندھ حکومت تعلیم اور وزیر برائے محنت سعید غنی سے وزارت تعلیم کا قلمدان واپس لے لے گی۔

مزید پڑھیں: پاکستانی گیمر ارسلان ایش نے انٹرنیشنل ٹیکن 7 مقابلہ جیت لیا

اس رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت صوبائی وزیر برائے تعلیم کی کار کردگی سے مطمئن نہیں ہے اور صوبائی کابینہ میں کسی بڑی تبدیلی کی توقع کی جارہی ہے۔

یہ شکایت اس وقت پیدا ہوئی جب آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے والے سرکاری اسکولوں کے ہیڈ ماسٹروں نے مستقل نوکریوں کے مطالبے پر کچھ دن کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کیا۔ ابھی یہ معاملہ حل ہونا باقی ہے۔

ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ حکومت سندھ صوبے کے ترجمان مرتضی وہاب یا کسی اور شخص کی تقرری کرے گی جو بہتر انداز میں وزارت تعلیم کی رہنمائی کرسکے۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ کی این ای ڈی کے طلباء کے بنائے گئے پُلوں کے ڈیزائن کی ستائش

ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ جلد ہی کابینہ میں ابتدائی سطح پر ردوبدل ہو گا جس میں کچھ نئے وزرا شامل کیے جاسکیں گے جبکہ کچھ ارکان کو کابینہ سے علیحدہ بھی کیا جا سکتا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو