رمضان المبارک کے لیے پنجاب کے اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

رمضان المبارک کے لیے پنجاب کے اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

رمضان المبارک کے لیے پنجاب کے اسکولوں کا نیا ٹائم ٹیبل جاری

طلبہ و طالبات کے لیے خوشخبری، پنجاب حکومت نے اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا اعلان کردیا۔ ایک سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب کے اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ  کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھئیے:  گرلز ہاسٹلز میں خواتین کمانڈوز تعینات کرنے کا حکم

رمضان المبارک میں اسکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی جبکہ گرلز اسکول صبح ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ اسکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔ اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے انکی رائے طلب کی ہے۔ اس سے قبل بوائز اسکولوں میں پونے تین بجے اور گرلز سکولوں میں دوپہر ڈھائی بجے چھٹی ہوتی ہے۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو