اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ ملک میں انفیکشن کی شرح کم ہونے پر ہی اسکول کھولے جاسکتے ہیں اور وائرس سے بچائو کووڈ کے لیے بنائے گئے ایس او پیز پر عمل کر کے اور ویکسین سے کیا جاسکتا ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ کورونا کی سطح کو دو طریقوں سے کم کیا جاسکتا ہے ایک تو اسے ایس او پیز پر عمل کے ذریعے نیچے لایا جاسکتا ہے۔ اور دوسرا طریقہ 40 سال سے زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین لگانا ہے، جس پر احسن طریقے  سے عمل کیا جارہا ہے۔

 ان کا کہنا تھا کہ ان 2 چیزوں کو کرنے سے ہم بہت جلد اپنے معمولات پر واپس آسکتے ہیں۔ ہم انشاء اللہ مل کر ایسا کر سکتے ہیں۔

اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کا انحصار وائرس میں کمی پر ہے، مراد راس

اس سے قبل پنجاب حکومت نے صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے نتیجے میں صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی دونوں طرح کے تعلیمی ادارے 29 اپریل سے عید کی تعطیلات تک بند رہیں گے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو