فاصلاتی تعلیم لاکھوں افراد کے لیے دشواری کا باعث بن گئی، یونیسیف
فاصلاتی تعلیم لاکھوں افراد کے لیے دشواری کا باعث بن گئی، یونیسیف
یونیسف نے جمعرات کو کہا کہ جنوبی ایشیا میں لاکھوں بچوں کے لیے فاصلاتی تعلیم سیکھنے کے عمل میں ایک بڑی رکاوٹ بن گئی ہے۔
اقوام متحدہ نے حکام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اسکولوں کو محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنے کو ترجیح دیں کیونکہ وبائی مرض سے پہلے بھی، گنجان آباد علاقوں کے تقریباً 60 فیصد بچے 10 سال کی عمر تک ایک سادہ متن پڑھنے اور سمجھنے سے قاصر تھے۔
مزید پڑھیئے: کے پی میں ویکسین نہ لگوانے والے اساتذہ اور عملے پر پابندی
جنوبی ایشیا کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر جارج لاریہ اڈجی نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں اسکولوں کی بندش نے لاکھوں بچوں اور ان کے اساتذہ کو کم کنیکٹیوٹی اور آلات خریدنے کی سکت نہ ہونے کے ساتھ خطے میں فاصلاتی تعلیم پر منتقل ہونے پر مجبور کیا ہے۔ یہاں تک کہ جب کسی خاندان کے پاس ٹیکنالوجی تک رسائی ہو، تب بھی بچے ہمیشہ اس تک رسائی حاصل نہیں کر پاتے۔ اس کے نتیجے میں ، بچوں کو ان کے سیکھنے کے سفر میں بہت زیادہ دھچکا لگا ہے۔
یونیسیف نے پاکستان، سری لنکا، بھارت اور مالدیپ میں کی جانے والی ایک تحقیق پر مبنی رپورٹ میں کہا کہ گزشتہ سال سے بار بار آنے والی لہروں اور بار بار اسکولوں کی بندش سے جنوبی ایشیا میں 434 ملین بچے متاثر ہوئے ہیں اور ان میں سے ایک اہم فیصد وبائی مرض سے پہلے کی سطح کے مقابلے میں کافی کم سیکھ رہے ہیں۔
بھارت میں 14سے 18 سال کی عمر کے 80 فیصد بچوں نے اسکول میں جسمانی طور پر جو سیکھ رہے تھے آن لائن پر اس سے کم سیکھنے کی اطلاع دی۔
مزید پڑھیئے: پاکستان کا ایسا گائوں جہاں شرح خواندگی 100 فیصد اور جرائم کی شرح صفر ہے
سری لنکا میں، پرائمری اسکول کے 69 فیصد بچوں کے والدین نے کہا کہ ان کے بچے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے کم یا بہت کم سیکھ رہے ہیں۔
پاکستان میں پرائمری اسکول کے 23 فیصد بچوں کے پاس آن لائن کلاسز لینے کے لیے مطلوبہ آلات نہیں تھے۔ بھارت میں 6 سے 13 سال کی عمر کے 42 فیصد بچوں کے اسکول بند ہونے کے دوران فاصلاتی تعلیم کے ذریعے کچھ نیا سیکھنے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
جارج لاریہ اڈجی نے کہا کہ اسکولوں کو محفوظ طریقے سے دوبارہ کھولنا تمام حکومتوں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہونا چاہیے۔ جنوبی ایشیا اپنی تقریبا 2 ارب افراد کی آبادی کے ساتھ، 37 ملین سے زیادہ کورونا وائرس انفیکشنز اور 523،000 سے زیادہ اموات کا شکار ہوا ہے۔