یونیسف اور مائیکرو سافٹ نے کوویڈ 19 کے دوران گلوبل لرننگ پلیٹ فارم لانچ کردیا
یونیسف اور مائیکرو سافٹ نے کوویڈ 19 کے دوران گلوبل لرننگ پلیٹ فارم لانچ کردیا
یونیسیف اور مائکروسافٹ نے پیر کہ روز گلوبل لرننگ پلیٹ فارم کی توسیع کا اعلان کردیا۔ یہ پلیٹ فارم ان طلبہ کیلئے پیش کیا جاے گا جنہیں کورونا وائرس کہ باعث تعلیمی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔
یہ پلیٹ فارم یونیسیف، مائکروسافٹ اور یونیورسٹی اور کیمبرج کی مشترکہ کوششوں سے بنایا گیا ہے۔ یہ پراجیکٹ خاص ان بچوں کیلے بنایا گیا تھا جو کسی ملک میں پناہ گزین کی حیثیت سے رہتے ہیں۔ لیکن کورونا وائرس اور اسکولوں کی بند ہوجانے کی وجہ سے اس پراجیکٹ کو وسیع کیا گیا ہے تاکہ وہ بچے جن کے اسکول کووڈ19 کی وجہ سے بند ہیں، اس پلیٹ فارم کہ ذریعے اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکیں۔ اس پراجیکٹ کا بنیادی مقصد اساتذہ کو ایک اچھی ریسورس فراہم کرنا ہے تاکہ تعلیم کا سلسلہ جاری رہ سکے۔
" ہمیں اس مشکل وقت میں مل کر اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ تعلیم ہر گھر اور ہر طالب علم تک پہنچے۔ ہمارے دیرینہ پارٹنر، مائکروسافٹ کی مدد سے ہم طلبہ کیلئے جدید اور وسیع نوعیت کہ حل تلاش کرسکے ہیں۔ یہ لرننگ پاسپورٹ اس بات کی دلیل ہے کہ مشکل سے مشکل وقت میں ہم ساتھ مل کر کام کریں تو تعلیم کو عام کیا جاسکتا ہے"، ہینریٹا دور، ایگزیکٹیو ڈایریکٹر یونیسیف نے کہا۔
یونیسیف کہ ڈیٹا کی مطابق 190 ملکوں میں 7 1.5 بلین اسکول طلبہ کی تعلیم کورونا وائرس کہ باعث متاثر ہوئ ہے ۔