کیریبین میں راول یونیورسٹی کا انٹرنیشنل کیمپس قائم

کیریبین میں راول یونیورسٹی کا انٹرنیشنل کیمپس قائم

کیریبین میں راول یونیورسٹی کا انٹرنیشنل کیمپس قائم

راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز نے کامن ویلتھ ڈومینیکا کے وزیر اعظم ڈاکٹر روزویلٹ اسکیریٹ کے ساتھ کیریبین میں راول انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈومینیکا کے قیام کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔

اپنے دو روزہ دورہ پاکستان پر آنے والے وزیر اعظم روزویلٹ نے وفد کے ہمراہ پی آئی ای ایس کمپلیکس اسلام آباد میں راول کالج آف میڈیسن اینڈ ڈینٹسٹری کا دورہ کیا۔

مزید پڑھیئے: قومی اسمبلی میں انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل منظور

یہ تقریب کیریبین جزائر میں راول انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈومینیکا کے افتتاح کے اعزاز میں منعقد کی گئی۔ یونیورسٹی کی بنیاد رکھنے کا عمل راول انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز اسلام آباد اور کامن ویلتھ آف ڈومینیکا کے درمیان تعاون کا نتیجہ ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر روزویلٹ نے کہا کہ انہیں ہیلتھ ایجوکیشن میں خصوصی دلچسپی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ڈومینیکا راول انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈومینیکا کے قیام کی اہمیت کی بہت قدر کرتی ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو