پنجاب میں 10 نئی یونیورسٹیز قائم کرنے کا پلان منظور

پنجاب میں 10 نئی یونیورسٹیز قائم کرنے کا پلان منظور

پنجاب میں 10 نئی یونیورسٹیز قائم کرنے کا پلان منظور

پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت یہ ہے کہ پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے رہنمائی مرکز پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ طلباء کی رہنمائی کی جاسکے، انہیں اپ ڈیٹس فراہم کی جاسکیں اور ان کے مسائل کے حل میں آسانی پیدا ہو سکے جبکہ صحت، زراعت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں تحقیق کے لیے 10 یونیورسٹیاں قائم کرنے کے لیے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد سے ملاقات میں اس بات کی تصدیق کی کہ صوبائی حکومت پنجاب کے تمام اضلاع میں یونیورسٹیوں کے قیام کی پالیسی پر نظر رکھے ہوئے ہے۔

مزید پڑھئے: دو سالہ ڈگری: ایچ ای سی نے طلبا کو غلط معلومات کے حوالے سے خبردار کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب میں 15 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کا منصوبہ بنایا گیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ان اقدامات کی تعریف کی ہے اور ہائر ایجوکیشن اداروں کے کنٹرولر اور سہولت کار کے طور پر پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے کردار کو سراہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت تعلیم کے معیار کو اپ گریڈ کرنے کے لیے پرعزم ہے، انہوں نے مزید کہا کہ تمام یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے اور مستقبل میں بھی یونیورسٹیوں میں ہر سطح پر منصفانہ شمولیت کو یقینی بنایا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو