قومی اسمبلی میں انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل منظور

قومی اسمبلی میں انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل منظور

قومی اسمبلی میں انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا بل منظور

فیڈرل ایجوکیشن، پروفیشنل ٹریننگ، قومی ورثہ اور ثقافت پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پلان میں تبدیلی کے ساتھ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجی بل برائے 2020 کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بل اسلام آباد میں پیر کے روز ہونے والے فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کمیٹی کے 21 ویں اجلاس میں پیش کیا گیا۔ جس کی صدارت میاں نجیب الدین اویس نے کی۔

مزید پڑھیئے: دیر میڈیکل کالج کی تعمیر 6 سال بعد بھی ایک خواب

ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر شائستہ سہیل نے اجالس میں بل کا پس منظر بیان کیا۔ اپنی بریفنگ میں ڈاکٹر شائستہ نے وضاحت کی کہ پہلے یہ بل سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق قائمہ کمیٹی کو بھیجا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی تعلیم، پیشہ وارانہ تربیت، قومی ورثہ اور ثقافت سے متعلق قائمہ کمیٹی کے ساتھ بھی اس بل پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیئے: ایم ڈی کیٹ کے خلاف ڈاکٹرقدیر کی درخواست، وزارت داخلہ و صحت سے جواب طلب

ایگزیکیٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی نے مزید کہا کہ حکومت نے ایچ ای سی کو انجینئرنگ اینڈ ایمرجنگ ٹیکنالوجیز پر فوکس کرنے کے ساتھ اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قیام کا کیس شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے بعد یونیورسٹی کے نفاذ اور تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ادارے کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تشخیص پر مبنی این او سی حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن رکن نے بل کی مخالفت کی ہے اور نوٹ آف ڈسینٹ جمع کرایا ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو