حکومت کا اسکولوں کے لیے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کا اسکولوں کے لیے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

حکومت کا اسکولوں کے لیے قرآن پاک کی تعلیم لازمی قرار دینے کا فیصلہ

آئندہ تعلیمی سال کے لیے زیادہ تر پاکستانی اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم کو نصابی ڈیزائن کا لازمی حصہ بنا دیا گیا ہے، جو اگست میں شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  سندھ کے تعلیمی بورڈز دیوالیہ پن کے دہانے پر

رپورٹس کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا، پنجاب اور آزاد جموں و کشمیر نے پہلے ہی اپنے اسکولوں کے نصاب میں قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دینے کی قانون سازی کر رکھی ہے۔ دوسری جانب بلوچستان اور گلگت بلتستان نے یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کے تعارف کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کیے ہیں جس کے مطابق پہلی سے پانچویں جماعت تک قرآن مجید کی تعلیم کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ایس این سی کے ایک حصے کے طور پر اسلام آباد، کے پی کے اور پنجاب کے بہاولپور ڈویژن میں واقع اسکولوں میں قرآن پاک کی تعلیم دینے کی ضرورت ہوگی۔

ایس این سی جو قرآن پاک کی لازمی تعلیم کی ہدایت کرتا ہے، اس کا اطلاق پاک فوج، ایئرفورس اور نیوی کے اسکولوں میں بھی کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نیب نے پی ایم سی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا

حکومتی احکامات کے باوجود سندھ نے ابھی تک کوئی قانون سازی نہیں کی ہے یا اس حوالے سے کوئی واضح فیصلہ نہیں کیا ہے کہ ایس این سی کو من و عن نافذ کرنا ہے یا نہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو