معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر
معیاری تعلیم کا فروغ اولین ترجیح ہے، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر
آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ تعلیم کے شعبے کو حکومت کی ترجیحات میں شامل کیا گیا ہے تاکہ معیاری تعلیم کی فراہمی کے ذریعے قوم کے مستقبل کے معمار تیار کیے جا سکیں جو کہ جدید دور کی ضروریات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کا عمل ہی قوموں کی ترقی کا واحد راستہ ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز محمڈن سائنس کالج ہجیرہ کے یوم والدین اور ہجیرہ آزاد جموں و کشمیر میں تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا۔
آبادی کے تناسب کی روشنی میں وزیراعظم نے مظفرآباد اور راولاکوٹ میں دو نئے تعلیمی بورڈز کے قیام کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں میڈیکل کالج کی نشستوں میں اضافے کا اعلان کیا۔
مزید پڑھیے: خدشہ ہے کہ طالبان لڑکیوں کو اسکول نہیں جانے دیں گے، ملالہ
انہوں نے کہا کہ انتظامیہ آزاد کشمیر کی شرح خواندگی کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اور وہ اس موقع پر یہ بھی کہنا چاہتے ہیں کہ تعلیم یافتہ افراد معاشرے کی اصلاح اور پسماندگی اور احساس کمتری کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
وزیراعظم اے جے کے کے مطابق پچھلی حکومتیں تعلیم کے فروغ اور پڑھنے لکھنے کا شوق رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہیں۔ ان کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے تعلیمی اصلاحات نافذ کی ہیں جن کے نتیجے میں پاکستان میں یکساں قومی نصاب تشکیل دیا گیا ہے۔
وزیراعظم آزاد کشمیر کے مطابق آزاد جموں و کشمیر میں عمران خان کے وژن کے مطابق یکساں نظام تعلیم نافذ کیا جا رہا ہے جس سے امیر اور غریب دونوں طرح کے گھرانوں کے بچے ایک ساتھ اسکول جا سکیں گے۔