ترک معارف فاؤنڈیشن کا آزاد جموں و کشمیر میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان

ترک معارف فاؤنڈیشن کا آزاد جموں و کشمیر میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان

ترک معارف فاؤنڈیشن کا آزاد جموں و کشمیر میں کیمپس قائم کرنے کا اعلان

پاک ترک معارف انٹرنیشنل اسکولز اینڈ کالجز (پی ٹی ایم آئی ایس سی) کے ترک معارف فاؤنڈیشن (ٹی ایم ایف) نے کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن (کے ای ایف) کے اشتراک سے آزاد جموں و کشمیر (اے جے کے) میں کیمپس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ میں کھلنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

اطلاعات کے مطابق اس فیصلے کا اعلان راولپنڈی میں کشمیر ایجوکیشن فاؤنڈیشن (کے ای ایف) کے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔

منتظمین کے درمیان کورونا وائرس کے باعث ہونے والے لاک ڈاؤن کے دوران اہم واقعات اور ٹی ایم ایف کی کامیابیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس تبادلہ خیال میں آن لائن تعلیم اور اساتذہ کے تربیتی پروگرام کے لیے کے ای ایف کے تعاون سے نئے تعلیمی سال برائے 2020-21  کے لیے آن لائن تعلیم اور تشخیصی سیشن کے چیلنجز کو بھی شامل کیا گیا۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ  ٹی ایم ایف کا آزاد جموں و کشمیر میں تعلیم اور خواندگی کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے کا ارادہ ہے۔

مزید پڑھیں: سی پیک میں نوجوانوں کے لیے تین ماہ کی انٹرن شپ کا اعلان

ٹی ایم ایف کے کنٹری ڈائریکٹر نے کہا کہ اس وباء کے بعد پی ٹی ایم آئی ایس سی نے آن لائن تعلیمی نظام کے ساتھ آگے بڑھنے کا راستہ منتخب کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو