اے جے کے یونیورسٹی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں پانچویں نمبر پر آگئی

اے جے کے یونیورسٹی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں پانچویں نمبر پر آگئی

اے جے کے یونیورسٹی پاکستان کی یونیورسٹیوں میں پانچویں نمبر پر آگئی

آزاد جموں وکشمیر (اے جے کے) کے صدر سردار مسعود خان نے پورے پاکستان کی یونیورسٹیوں کے درمیان یونیورسٹی آف اے جے کے کی پانچویں پوزیشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کے عوامی شعبے کی یونیورسٹی اپنے طلباء کو فخر کے ساتھ بہترین تعلیم دے رہی ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہماری یونیورسٹیاں پاکستان کی کسی بھی بڑی اور قدیم یونیورسٹی سے کم نہیں ہیں اور معیار کے لحاظ سے بھی عالمی شہرت کے حامل تعلیمی اداروں کے برابر ہیں۔

مزید پڑھیں: تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے یا بند، این سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کوٹلی یونیورسٹی کے نو تعمیر شدہ اسٹوڈنٹس ٹیچرز سروس سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کوٹلی یونیورسٹی کے اکیڈمک بلاک کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ اس سینٹر کو 34.5 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے جبکہ ایک نئے تعلیمی بلاک کی تعمیر پر ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ذریعہ ایک اعشاریہ چالیس ملین روپے لاگت آئے گی۔

تقریب سے وائس چانسلر سید دلنواز گردیزی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

صدر مسعود خان نے کہا کہ کوٹلی کے عوام نے جموں و کشمیر کی آزادی کی جدوجہد میں بے مثال قربانیاں پیش کیں ، اب وادی کے دامن میں واقع کوٹلی یونیورسٹی اپنے طلباء کو دنیا کی بہترین تعلیم متعارف کروا کر اپنے معیارات کو تیزی سے قائم کررہی ہے۔

مسعود خان نے یاد دلایا کہ کچھ سال قبل یونیورسٹی آف کوٹلی کے دورے کے دوران انہوں نے سائنس کے طلباء کے ذریعے تیار کی جانے والی چھوٹی یو اے وی دیکھی تھی اور وہ ان کی کارکردگی سے بہت متاثر ہوئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ طلبہ پاکستان کے ساتھ ساتھ آزادکشمیر بالخصوص کوٹلی کا نام روشن کریں گے، انہوں نے مزید کہا کہ جدید تحقیقی لیبارٹریوں کے شانہ بشانہ طلبا اپنے علم اور تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے گوگل اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

اساتذہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ریاست کے صدر نے کہا کہ وہ مستقبل کے معمار ہیں اور وہ قوم اور ملک کے آئندہ قائدین پیدا کریں گے۔

انہوں نے طالب علموں پر زور دیا کہ وہ متعلقہ موضوع پر مکمل کمان حاصل کریں ، انتظامی ہنر سیکھیں اور مستقبل کی کامیابی کے لیے سیلف مینیجمنٹ کا تجربہ حاصل کریں۔

انہوں نے مختصر وقت میں یونیورسٹی میں طلبا کے اندراج کو 2500 سے بڑھا کر 6000 کرنے پر وائس چانسلر کی تعریف کی اور نیسپاک کے مشیر کی جانب سے اس منصوبے پر بریفنگ کو بھی سراہا۔

آزاد جموں و کشمیر کے صدر نے اپنے ترکی کے دورے کے دوران 10 کے قریب یونیورسٹیوں کے حالیہ دورے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انتہائی جدید تعلیمی اداروں میں اسلامی ثقافت کا بھی مشاہدہ کیا۔

مزید پڑھیں: اسٹوڈنٹس کے والدین حکومتی پالیسیوں سے مطمئن نہیں، رہنما پیپلز پارٹی

انہوں نے نیسپاک انجینئر سے کہا کہ وہ یونیورسٹی کے نئے بلاکس کی تعمیر میں اسلامی اور کشمیری ثقافتوں کو اجاگر کریں۔

انہوں نے طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی آپس میں بھی محبت، بھائی چارے اور تعاون کو فروغ دینے کی تاکید کی۔

اپنے خطاب میں ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر دلنواز گردیزی نے یونیورسٹی کے عملے اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کرنے پر ریاست کے صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی میں ایک سوشل سائنسز بلاک، بوائز ہاسٹل، اسٹاف ہاسٹل اور ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی تعمیر کیا جائے گا جس پر 1.4 ارب روپے لاگت آئے گی، اس مقصد کے لیے 381 کنال اراضی پہلے ہی حاصل کرلی گئی ہے۔

انہوں نے فخر کے ساتھ انکشاف کیا کہ یونیورسٹی نے 50 سے زیادہ پی ایچ ڈی سکالرز تیار کیے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو