پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے شروع ہونگے
پنجاب یونیورسٹی کے آن لائن امتحانات 5 اگست سے شروع ہونگے
پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے بی اے / بی ایس سی / ایسوسی ایٹ ڈگری آرٹس / سائنس پارٹ 2 کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ امتحانات 5 اگست 2020 سے شروع ہوں گے۔
اس سلسلے میں، یونیورسٹی نے ڈیٹ شیٹ بھی جاری کردی ہے۔ ترجمان پنجاب یونیورسٹی نے کہا کہ امتحانات کے انعقاد سے متعلق تمام متعلقہ تفصیلات طلباء کو ای میل کے ذریعے 24 گھنٹوں میں بھیج دی جائیں گی۔

جن امیدواروں نے ویب سائٹ پر اپنے ای میل ایڈریس کو رجسٹر نہیں کیا ہے ان کو یونیورسٹی کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جا کے آن لائن پورٹل کے ذریعے اپنے ای میلز کو رجسٹر کریں۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا