یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم بی بی ایس کے سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کردیا

یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے 21 جولائی منگل کے روز ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2020 کا شیڈول جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق فرسٹ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے امتحانات یکم جنوری 2021 کو ہونگے۔

مزید پڑھیں: میٹرک کے طلبا کے لیے خوشی کی خبر

جبکہ سیکنڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے امتحانات کی تاریخ 12 جنوری 2021 ہے، تھرڈ پروفیشنل ایم بی بی ایس کے امتحانات 11 دسمبر 2020 سے ہونگے، فورتھ پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 26 جنوری 2021 جبکہ فائنل پروفیشنل ایم بی بی ایس سالانہ امتحانات 2 فروری 2021 سے شروع ہوں گے۔ 

مزید پڑھیں: 15 اگست سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے

یو ایچ ایس کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر ثاقب محمود نے بورڈ آف اسٹڈیز میڈیسن کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا۔ نوٹیفکیشن کا اطلاق یو ایچ ایس کے الحاق شدہ میڈیکل کالجوں پر ہوگا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو