میٹرک کے طلبا کے لیے خوشی کی خبر

میٹرک کے طلبا کے لیے خوشی کی خبر

میٹرک کے طلبا کے لیے خوشی کی خبر

فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے نتائج میں کم نمبر حاصل کرنے والے طلباء کے لیے جو اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا چاہتے ہیں، ان کے لیے خصوصی امتحانات کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: 15اگست سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے

فیڈرل بورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق خصوصی امتحانات کا آغاز 23 ستمبر 2020 ء کو بدھ  کے روز سے ہوگا۔ بورڈ کے دفتر میں داخلہ فارمز کی وصولی کی آخری تاریخ 10 اگست 2020 مقرر کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جن اداروں یا امیدواروں نے اپنے داخلہ فارم ای میل یا ڈاک کے ذریعے بھیجے ہیں انہیں مسترد ہونے سے بچنے کے لیے مقرر کردہ آخری تاریخ سے کم از کم تین دن پہلے ارسال کرنا ہوگا تاکہ داخلہ فارم بروقت بورڈ کے دفتر پہنچ سکیں۔

مزید پڑھیں: 2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی نئے امیدوار کو خصوصی سالانہ امتحان 2020 میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہے۔  اس سے پہلے کورونا وائرس کے وبائی مرض کےباعث فیڈرل بورڈ کے ذریعے ملک بھر میں ہونے والے بورڈ کے تمام امتحانات منسوخ کردیئے گئے تھے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو