15 اگست سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے
15 اگست سے اسکول دوبارہ کھول دیے جائیں گے
آل پاکستان پرائیویٹ اسکولسز اور کالجز ایسوسی ایشن (اے پی پی ایس سی اے) نے وفاقی حکومت کے 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھولنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے ملک بھر میں 15 اگست سے نجی تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: 2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی
ایسوسی ایشن کے اراکین نے پریس کانفرنس میں کورونا وائرس کی وجہ سے پچھلے چھ آٹھ ماہ سے اسکول بند ہونے کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان پر تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ تمام تعلیمی ادارے 15 اگست سے کھول دیے جائنگے۔
مزید پڑھیں: مشہورِ زمانہ کلنری اسکول سعودی عرب میں بھی اپنی برانچ کھولے گا
اے پی پی ایس سی اے کے صدر ہدایت خان نے کہا کہ وائرس کی شدت میں کمی ہوئی ہے اور اس کے کیسز بھی دن بدن کم ہورہے ہیں۔
مزید پڑھیں: آسٹریلیا کی نئی ویزہ پالیسی، انٹرنیشنل اسٹوڈنٹس کے لیے ایک خوش خبری
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسوسی ایشن نے حکومت کو اس نقصان پر غور کرنے کے لئے قائل کرنے کی کوشش کی ، لیکن انھوں نے تعاون نہیں کیا ، "اگر حکومت نے ہمیں روکنے کی کوشش کی تو ہم 'ملین مارچ' کا اہتمام کریں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو نااہل قرار دےدیا۔
انہوں نے مزید کہا ، مدرسے کھول دیئے گئے ہیں، اور وہاں امتحانات بھی کروائے جارہے ہیں تو ہم بھی ایس او پیز کے مطابق اسکول کھودیں گے۔
9 جولائی کو ، وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے 15 ستمبر سے تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے حکومتی فیصلے کا اعلان کیا ، جس میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنے کو کہا گیا تھا۔