پنجاب یونیورسٹی کا موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کا موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
پنجاب یونیورسٹی کی انتظامیہ نے یونیورسٹی سے منسلک تمام شعبہ جات، اداروں، مراکز اور اسکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی دو ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔
مزید پڑھئیے: سالانہ اور سپلیمنٹری امتحانات کے شیڈول کا اعلان
رجسٹر پنجاب یونیورسٹی کے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق موسم بہار کی تعطیل کے باعث یونیورسٹی 28 مارچ سے 8 اپریل تک بند رہے گی۔
یونیورسٹی میں آج تعلیمی سرگرمیوں کا آخری دن ہو گا۔ یونیورسٹی سے منسلک تمام شعبہ جات، ادارے، مراکز اور اسکول اور کالج پیر 11 مارچ کو دوبارہ کھلیں گے۔
اس ہفتے کے شروع سے ہونے والی ایک الگ پیشرفت میں، پنجاب یونیورسٹی نے ایسوسی ایٹ ڈگریز، بی اے، بی ایس سی، ایم اے، ایم ایس سی، ایل ایل بی (3 سال/5 سال) کے ضمنی امتحانات برائے2021 اور سالانہ امتحانات برائے2022 کے شیڈول کا اعلان کیا۔
ایم اے/ایم ایس سی اور ایل ایل بی کے تمام حصوں کے سپلیمنٹری امتحانات 11 مئی سے شروع ہوں گے، جبکہ ایسوسی ایٹ ڈگریز ان آرٹس،سائنس اور بی اے،بی ایس سی کے دونوں حصوں کے سالانہ امتحانات 27 جولائی سے شروع ہوں گے جبکہ بی کام، ایم اے، ایم ایس سی اور ایل ایل بی کے تمام حصوں کے سالانہ امتحانات 25 اگست سے شروع ہوں گے۔