پی ای سی اور حطار انڈسٹریز کے درمیان انجینئرنگ انٹرن شپ کے لیے معاہدہ طے پاگیا
پی ای سی اور حطار انڈسٹریز کے درمیان انجینئرنگ انٹرن شپ کے لیے معاہدہ طے پاگیا
پاکستان انجینئرنگ کونسل (پی ای سی) اور حطار انڈسٹریز نے انجینئرنگ میں بامعاوضہ انٹرن شپ اور یونیورسٹی کے طلباء کے آخری سال کے پراجیکٹس کی فنڈنگ کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جو مقامی مسائل کے حل پر مبنی ہیں۔
دونوں اداروں نے خیبرپختونخوا (کے پی) میں ضلع وار صنعتی ڈیٹا کے حصول اور حطار اکنامک زون (ایچ ای زیڈ) اور حطار اسپیشل اکنامک زون (ایچ ایس ای زیڈ) کے لیے کاٹیج انڈسٹری کی شناخت پر بھی اتفاق کیا۔ ان معاملات پر پی ای سی اور حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔
پی ای سی کی پاکستان ڈیولپمنٹ کمیٹی (پی پی ڈی سی) نے حطار انڈسٹریل ایسوسی ایشن (ایچ آئی اے) کی حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورے کی دعوت قبول کرلی، اس کے وفد کا استقبال چیئرمین ایچ آئی اے ملک محمد عاشق اعوان، اور محمد عطا الرحمان، وائس چیئرمین نے کیا۔
پی ای سی کے وفد کی سربراہی کنوینئر پی پی ڈی سی کمیٹی انجینئر میر مسعود رشید، ایم پی اے ثانیہ کامران، انجینئرز ڈاکٹر مرزا جہانزیب، ڈاکٹر خدیجہ قریشی، ڈاکٹر فیصل احمد خان، ڈاکٹر عطا اللہ شاہ، نوشین عرفان، آفاق علی صدیقی، محمد ہارون کر رہے تھے جبکہ محمد نعیم قریشی سیکریٹری کمیٹی انجینئر محمد ارقم جمال خان اور سینئر وائس چیئرمین ایچ آئی اے محمد عطا الرحمان نے ایم او یو پر دستخط کی پروقار تقریب میں شرکت کی۔