پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا
پنجاب یونیورسٹی نے بی اے، بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان کردیا
پنجاب یونیورسٹی لاہور نے سال 2020 کے لیے بی اے اور بی ایس سی پارٹ ون اور ٹو کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی اے، بی ایس سی ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام پارٹ 1 کے سالانہ امتحانات 26 نومبر 2020 سے شروع ہوں گے، جبکہ بی اے، بی ایس سی پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات 10 دسمبر 2020 سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: غیر ملکی طلبا کے لیے اہم نوٹیفیکیشن
یونیورسٹی اگلے 24 گھنٹوں میں ای میل کے ذریعے امتحانات سے متعلق تمام متعلقہ معلومات فراہم کرے گی۔ خصوصی زمرے کے پروگرامز(ڈاکٹر، نرس، ایڈیشنل سبجیکٹ، فاضل، وفاق المدارس) کے درخواست دہندگان بی اے، بی ایس سی کی ڈیٹ شیٹ کی پیروی کریں گے۔ آرٹس اور سائنس پارٹ ون اور ٹو میں امیدوار ایسوسی ایٹ ڈگری امتحان اور صرف ان سے متعلقہ مضمون میں حاضر ہوں گے۔
قواعدوضوابط کے مطابق امتحانی مرکز میں طلباٗ فون، ٹیبلٹس، سامان، گھڑیاں یا کوئی اور گیجیٹ نہیں لے جا سکتے۔ امتحانی مرکز میں یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سیل فون یا کسی دوسرے قیمتی سامان کی حفاظت کے لیے کوئی انتظامات نہیں کیے جائیں گے۔ کوئی بھی طالب علم امتحان کے آغاز سے آدھے گھنٹے (30 منٹ) کے وقفے کے بعد امتحانی مرکز میں داخل نہیں ہوسکتا۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے انٹرمیڈیٹ کے طلباٗ کا تعلیمی نصاب مختصر کردیا
ممتحن اور نگرانی کرنے والے اہلکاروں کو کسی بھی وقت کسی بھی طالب علم یا اس کے سامان کی تلاشی لینے کا حق حاصل ہے۔ ہال سپروائزر کسی بھی ایسے طالب علم کو امتحان گاہ سے نکال سکتا ہے جس کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات، کتابیں یا کوئی اور مواد موجود ہو۔
پنجاب یونیورسٹی کے بی اے، بی ایس سی کے امتحانات برائے 2020 کی ڈیٹ شیٹ ذیل میں دی گئی ہے۔
آپ اس لنک کے ذریعے ڈیٹ شیٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی بی اے / بی ایس سی پارٹ 1، سالانہ امتحانات 2020
پنجاب یونیورسٹی بی اے / بی ایس سی پارٹ 2، سالانہ امتحانات 2020