دو سالہ ڈگری: ایچ ای سی نے طلبا کو غلط معلومات کے حوالے سے خبردار کردیا

دو سالہ ڈگری: ایچ ای سی نے طلبا کو غلط معلومات کے حوالے سے خبردار کردیا

دو سالہ ڈگری: ایچ ای سی نے طلبا کو غلط معلومات کے حوالے سے خبردار کردیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے طالب علموں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ دو سالہ انڈرگریجویٹ ڈگری پروگراموں میں داخلہ لے کر اپنا وقت اور رقم ضائع نہ کریں اور میڈیا کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کے دھوکے میں نہ آئیں۔

ایچ ای سی کے عہدیداروں نے تصدیق کی ہے کہ نئی پالیسی پر عمل درآمد کے التوا سے متعلق میڈیا رپورٹس من گھڑت اور مفروضوں پر مبنی ہیں۔

مزید پڑھئے: سندھ میں انٹر کے امتحانات، فزکس کا پیپر لیک

  ایچ ای سی نے 6 جولائی کو جاری کردہ ایک وضاحت نوٹس میں اُن تمام میڈیا رپورٹس کو مسترد کردیا تھا جن میں یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس نے ایک سال تک نئی انڈر گریجویٹ پالیسی کے نفاذ کو موخر کردیا ہے اور کالجوں کو صرف دو سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری اور چار سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں طلباء کے داخلے کی ہدایت کی تھی۔ ایچ ای سی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ دونوں پروگرام متحرک ہیں اور جاری رہیں گے۔

ایچ ای سی نے مزید کہا کہ بی اے، بی ایس سی پروگرامز سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز میں منتقلی کا نفاذ پہلے کی طرح جاری رہے گا۔

دو سالہ ڈگری: ایچ ای سی نے طلبا کو غلط معلومات کے حوالے سے خبردار کردیا

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو