پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ماڈل تبدیل کرنے کا اعلان، سپلیمنٹری پیپرز ختم کردیئے جائیں گے
 
                            پنجاب میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات کا ماڈل تبدیل کرنے کا اعلان، سپلیمنٹری پیپرز ختم کردیئے جائیں گے
وزارت تعلیم پنجاب نے مبینہ طور پر انٹرمیڈیٹ اور میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھئیے: اسکولوں اور کالجوں میں موسم بہار کی تعطیلات کا اعلان
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سپلیمنٹری امتحانات کے بجائے طلباء کی سہولت کے لیے سالانہ امتحانات سال میں دو بار منعقد کیے جائیں گے۔ یہ نیا امتحانی نظام جلد نافذ ہو جائے گا۔ پہلے سالانہ امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے جبکہ دوسرے سالانہ امتحانات میٹرک اور انٹر کے متعلقہ نتائج کے اعلان کے بعد لیے جائیں گے۔
صوبائی وزارت تعلیم کے اس تازہ ترین اقدام سے طلباء کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے کیونکہ یہ انہیں اپنے تعلیمی سرٹیفکیٹس پر 'ضمنی امتحان' کے ٹیگ کی شرمندگی سے بچائے گا۔
مزید پڑھیئے: ایس این سی: تربیت نہ لینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی
اس ماہ کے آغاز میں، پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین (پی بی سی سی) نے صوبے کے تمام بورڈز کے میٹرک اور انٹر کلاسز کے 2022 کے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کیا تھا۔ پی بی سی سی کے مطابق میٹرک کے امتحانات 10 مئی سے شروع ہوں گے جبکہ انٹر میڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے شروع ہوں گے۔
 
                             
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                         
                                            
                                             
                                            
                                             
                             
                             
                             بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                        بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
                     کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                        کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
                     راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                        راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
                     بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                        بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
                     بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                        بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا
                     
             
                         
                         
                         
                        