سندھ نے تعلیمی سیشن کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا
سندھ نے تعلیمی سیشن کے آغاز کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا
آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے چیئرمین حیدر علی نے اعلان کیا ہے کہ پرائیویٹ اسکول 9 اگست پیر کو صوبہ بھر میں تعلیمی سیشن 2021-22 شروع کریں گے۔
اسکولوں میں ایس او پیز مینیجمنٹ کی یقین دہانی کراتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ 70 سے 80 فیصد تعلیمی عملے کو کوویڈ سے بچائو کی ویکسین لگائی گئی ہے اور سخت ایس او پی پروٹوکولز کے بعد اسکول دوبارہ کھلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طلباء اور اسکول کے عملے کے لیے کیمپس کی کلاسوں میں شرکت کرنا محفوظ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا تعلیمی سیشن مقررہ تاریخ پر 50 فیصد حاضری کے ساتھ شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ طلباء متبادل دنوں میں اسکولوں میں حاضر ہوں گے۔
مزید پڑھئے: ایس ایس سی، ایچ ایس سی کے نتائج کا اعلان 15 اگست کے بعد ہوگا
یہ بات قابل غور ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں تمام نجی اور سرکاری اسکول بند ہیں کیونکہ صوبے میں کورونا وائرس کے کیسز میں اچانک بڑی تیزی آئی ہے۔
سخت پابندیوں اور لاک ڈاؤن کے باوجود ، کووڈ کا وبائی مرض صوبے خصوصاً کراچی میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
بدھ کو حکومت کے جاری کردہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر میں مثبت تناسب بڑھ کر 23.6 فیصد ہو گیا ہے۔