پنجاب کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشنز خطرے میں پڑ گئی

پنجاب کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشنز خطرے میں پڑ گئی

پنجاب کے سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشنز خطرے میں پڑ گئی

ہائر ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے ٹریننگ کے لیے فنڈز نہ ملنے کے باعث سرکاری کالجز کے اساتذہ کی پرموشنز اور ٹریننگ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ٹریننگ کے لیے فنڈز دینے سے انکار کر دیاہے جبکہ کالج اساتذہ کی ٹریننگ کے لیے 100 ملین روپے مانگے گئے تھے۔

اساتذہ کی پرموشنز اور ٹریننگ ہائر ایجوکیشن کمیشن پنجاب کرتا ہے، دو ہزار دس کی پالیسی کے مطابق اساتذہ کو پرموشن کے لیے ٹریننگ لینا لازمی ہے جبکہ اساتذہ کو تربیت دینے کے لیے تاحال کوئی اکیڈمی بنائی گئی ہے اور نہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو