حکومت پنجاب کا تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب کا تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے کا فیصلہ

حکومت پنجاب نے صوبے بھر سے تمام کنٹریکٹ اساتذہ کو مستقل کرنے پر اتفاق کیا ہے جس کے نتیجے میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے 11 ہزار سے زائد اساتذہ کو حکومت کا مستقل ملازم بنادیا جائے گا۔ اس سلسلے میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے ایک رپورٹ صوبائی کابینہ کو ارسال کردی ہے۔

مزید پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا پی ایم سی کو رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن میں توسیع کا حکم

نئے اساتذہ کی خدمات حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ، نئے ایجوکیٹرز کی خدمات حاصل کرنے کی پالیسی بھی کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو باقاعدہ سرکاری ملازم بنانے کی ضمانت دیتی ہے۔

کنٹریکٹ پر کام کرنے والے جن اساتذہ کی اپریل 2014 اور 2015 میں خدمات حاصل کی گئیں، ان کا معاہدہ رواں سال کے اوائل میں ختم ہوگیا تھا، جس کے بعد اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبائی وزیر برائے تعلیم مراد راس کے حکم پر انہیں ایک سال کی توسیع فراہم کی۔

مزید پڑھیں: بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، لاہور نے ضمنی امتحانات برائے 2020 کے شیڈول کا اعلان کردیا

پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے اساتذہ کو باقاعدہ ملازم بنانے کا عمل رواں سال مارچ، اپریل میں مکمل ہونا تھا جب پورا سرکاری نظام کورونا وائرس سے لڑنے میں مصروف تھا۔ تاہم اس کے بعد صوبائی وزیر تعلیم نے ان اساتذہ کو بتایا کہ ایک بار وبائی مرض ختم ہوجانے کے بعد انہیں ریگولر کردیا جائے گا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو