پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے پروموشن پالیسی تبدیل کردی
پنجاب حکومت نے طلبا کے لیے پروموشن پالیسی تبدیل کردی
وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اعلان کیا ہے کہ طلباء اب 50 فیصد ہوم ورک کی بنیاد پر اگلی کلاس میں ترقی کرسکیں گے۔
پاکستان میں اکسلوں کے دوبارہ کھلنے کی بریکنگ نیوز کے بعد ڈاکٹر مراد را س نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے تعلیمی ادارے تین مراحل میں دوبارہ کھلیں گے۔
مزید پڑھیں: حکومت نے 18 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کرلیا
اسکولوں کی بندش کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبائی بیماری نے طلبا کو بہت نقصان پہنچایا ہے اور اسکول کی تعلیم کے معاملے میں انہیں آگے جانے کے بجائے پیچھے دھکیل دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں پچاس فیصد طلباء ایک دن اور بقیہ پچاس فیصد دوسرے دن اسکول آئیں گے۔ اسکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کے حوالے سے تین مراحل طے کیے گئے ہیں۔ نویں سے بارھویں جماعت تک تعلیمی ادارے 18 جنوری 2021 کو کھلیں گے۔ آٹھویں جماعت تک کے اسکول 25 جنوری کو جبکہ یونیورسٹیز 1 فروری 2021 سے کھولی جائیں گی۔ انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ جب تک کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین دستیاب نہیں ہوتی اسکولوں میں اسی پالیسی کو نافذ کیا جائے گا۔

بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا