پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز کردیا
پنجاب حکومت نے اساتذہ کے لئے آن لائن پورٹل کا آغاز کردیا
محکمہ اسکول ایجوکیشن (ایس ای ڈی) کے اساتذہ کی ریٹائرمنٹ کے لئے موجودہ عمل کو آسان بنانے کے لئے حکومت پنجاب نے ایک آن لائن پلیٹ فارم کا آغاز کردیا۔ یہ ویب پورٹل پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی جانب سے بنایا گیا ہے۔
لاہور میں قائداعظم اکیڈمی برائے تعلیمی ترقی (کیو اے ای ڈی) میں منعقدہ ایک تقریب میں، وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے او آر ایس ٹی کا باضابطہ آغاز کیا۔
مزید پڑھیں: اسکولوں کا 11 جنوری کو کھلنا ممکن نہیں، وزیرِ تعلیم پنجاب
ڈاکٹر مراد نے لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ، او آر ایس ٹی کے آغاز سے اساتذہ کو مختلف مراحل میں رشوت دیے بغیر سیٹلمنٹ کے عمل کو مکمل کرنے کی ترغیب ملے گی۔
انہوں نے ریٹائرمنٹ کے عمل کو ڈیجیٹائز کرنے کے بعد ایجنسی کو مکمل طور پر خود کار طریقے سے شامل کرکے ایس ای ڈی میں مزید احتساب کا بھی عہد کیا۔