پنجاب حکومت کا یکم فروری سے اسکولز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا یکم فروری سے اسکولز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت کا یکم فروری سے اسکولز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے جمعہ کے روز ایک بیان میں کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے پہلے فیصلے کے مطابق 1 فروری کو تمام اسکول اور یونیورسٹیاں دوبارہ کھول دی جائیں گی۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے ٹوئٹر پر اس نوٹیفکیشن کو شیئر کیا ہے جس میں تعلیمی اداروں کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں چلنے والی تمام ضروری معلومات اور ایس او پیز کی وضاحت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن پڑھائی کے لیے نصابی کتب اپ لوڈ کردیں

پنجاب حکومت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کے طلباء متبادل دنوں میں کلاسوں میں جا سکتے ہیں تاہم ہر دن کے لیے طلبہ کا تناسب 50 فیصد رہنا چاہیے، صوبائی محکمہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایس ایس سی اور ایچ ایس ایس سی طلباء کے امتحانات مئی اور جون میں ہوں گے۔ جبکہ پبلک اسکولز اس سے پہلے بتائے گئے ایکسیلیریٹ لرننگ ماڈل (اے ایل پی) کی پیروی کرتے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 ویں سے 8 ویں جماعت کے لیے تشخیص کے معیار اور ٹیسٹ کے نظام الاوقات کو الگ سے پنجاب ایگزامینیشن کمیشن کو ارسال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: وزارتِ تعلیم نے دو روزہ تعلیمی کانفرنس طلب کرلی

صوبائی ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے تمام اسکولوں اور تعلیمی اداروں پر زور دیا ہے کہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ اور اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ذریعے پہلے سے بتائے گئے ایس او پیز کو اسکولوں میں سختی سے نافذ کیا جائے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سردیوں کے موسم میں اسکولوں کے اوقات کو گزشتہ تجربے کے مطابق دیکھا جائے گا۔

پنجاب حکومت کا یکم فروری سے اسکولز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو