وزارتِ تعلیم نے دو روزہ تعلیمی کانفرنس طلب کرلی

وزارتِ تعلیم نے دو روزہ تعلیمی کانفرنس طلب کرلی

وزارتِ تعلیم نے دو روزہ تعلیمی کانفرنس طلب کرلی

راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) نے وزارت تعلیم کی طرف سے طلب کردہ آئندہ کانفرنس کے لیے سفارشات تیار کرنا شروع کردی ہیں۔

وزارت تعلیم کی سکریٹری سارہ اسلم نے پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے ضلعی تعلیمی حکام (ڈی ای ایز) کے سربراہوں کی دو روزہ تعلیمی کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا

راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم کے ڈی ای اوز کو بتایا گیا ہے کہ وہ اپنے بی فارمز سمیت طلباء کے ڈیٹا کو ڈیجیٹلائز کرنے، اساتذہ کی پنشن کے عمل کو آسان بنانے اور کورونا وائرس کے دوران کلاس رومز کے ضوابط کے بارے میں تجاویز کا مسودہ تیار کریں کیونکہ یہ اہم نکات بھی تعلیمی کانفرنس کے ایجنڈے کا حصہ ہوں گے۔

یہ کانفرنس 8 اور 9 فروری کو لاہور میں ہوگی اور اس کی صدارت سیکریٹری تعلیم سارہ اسلم کریں گی۔ توقع ہے کہ دو روزہ تعلیمی کانفرنس میں میجر اشوز سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: عدالت نے 37 گرفتار اسٹوڈنٹس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

ایجنڈے کے امور میں نئے داخلے، کورونا وائرس کے درمیان سالانہ امتحانات کے ساتھ ساتھ ریٹائرمنٹ کے وقت فوری طور پر پنشن واجبات کی بروقت منظوری، کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا کے لیے اسٹوڈنٹس کے ب فارم جمع کرنا، اساتذہ کے خلاف جاری تحقیقات، عدالتی معاملات، اسکولوں میں جاری ترقیاتی اسکیمیں، اساتذہ کے لیے آسامیاں اور دیگر نکات شامل ہیں۔

تمام ضلعی ایجوکیشن آفیسرز (ڈی ای اوز) کو سختی سے کانفرنس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے اور انہیں اپنے اضلاع کے بارے میں تفصیلی رپورٹ ساتھ لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو