پنجاب میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا

پنجاب میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا

پنجاب میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا

حکومت صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک بچوں کا داخلہ ممکن بنائے گی۔

حکومت پنجاب نے اس سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرنے کے لیے ایک مہم کا آغاز کیا ہے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ رواں سال یعنی 2021 میں صوبہ بھر کے تمام سرکاری اسکولوں میں نرسری سے لے کر آٹھویں جماعت تک بچوں کو داخل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: عدالت نے 37 گرفتار اسٹوڈنٹس کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا

چار سال تک کے بچوں کو پلے گروپ اور ابتدائی بچپن کی کلاسوں میں داخلہ دیا جائے گا جبکہ 5 سے 12 سال کے درمیان عمر کے بچوں کو نرسری سے پانچویں جماعت تک داخلہ دیا جائے گا۔ ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اسکول میں داخلے کے لیے ترجیح ان لڑکیوں کو دی جائے گی جن کی جانب سے داخلے کے لیے درخواست دی جاتی رہی ہو جبکہ زیادہ اندراج والے اسکولوں میں شام کی شفٹ بھی ممکن بنائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے اسکول ایک کمیونٹی ماڈل اسکول سسٹم کے تحت چلیں گے جس میں پرائمری اسکول شام کو مڈل اسکول میں تبدیل ہوجائیں گے جبکہ مڈل اسکول شام کو ہائی اسکولوں میں تبدیل ہوجائیں گے۔ اس منصوبے کو پنجاب کے تمام 36 اضلاع کے ضلعی تعلیمی افسران (ڈی ای اوز) کو بھجوا دیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا کی تعلیم کو دوبارہ معمول پر لانے کی کاوشیں

داخلے کے امکانات کو بڑھانے کے لیے حکومت اسکولوں کے باہر اور قریبی علاقوں میں بینرز، پوسٹرز اور اسٹینڈیز کا استعمال کرے گی۔ اس مقصد کے لیے اخراجات اسکول کونسل کے بجٹ سے خرچ ہوں گے۔

تمام اسکولوں کے سربراہان اور اساتذہ کے ساتھ ساتھ قانون سازوں کو فروری سے شروع ہونے والے سرکاری اسکولوں میں بچوں کے اندراج کو بڑھانے کا ہدف سونپ دیا گیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو