علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن پڑھائی کے لیے نصابی کتب اپ لوڈ کردیں
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے آن لائن پڑھائی کے لیے نصابی کتب اپ لوڈ کردیں
یونیورسٹی کی جانب سے بی ایس، بی ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے طلباء کو کورس کی کتابوں کی الیکٹرانک کاپیاں فراہم کی جائیں گی۔
مزید پڑھیں: وزارتِ تعلیم نے دو روزہ تعلیمی کانفرنس طلب کرلی
یونیورسٹی کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں واقع علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (اے آئی او یو) اہم معاملات میں آہستہ آہستہ آٹومیشن کی طرف بڑھ رہی ہے۔ اس سلسلے میں یونیورسٹی نے موسم بہار2021 کے سمیسٹر کے بعد بی ایس، بی ایڈ اور تمام پوسٹ گریجویٹ پروگرامز میں داخلہ لینے والے طلبا کو نصابی کتب کی الیکٹرانک کاپیاں فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھین: پنجاب میں رواں سال 12 لاکھ بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کیا جائے گا
طلباء کی سہولت کے لیے ان پروگرامز کی کتابیں مرکزی لائبریری کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے تمام ریجنل دفاتر کے لیے محدود تعداد میں چھاپی جائیں گی۔ اس کے علاوہ چھپی ہوئی شکل میں کتابیں میٹرک، انٹرمیڈیٹ، بی اے پرانی اسکیم اور نئی متعارف شدہ ایسوسی ایٹ ڈگری کے پروگرام میں شامل طلباء کو بھیجی جائیں گی۔