شفقت محمود کی یکساں قومی نصاب کے بارے میں دو نکات کی وضاحت

شفقت محمود کی یکساں قومی نصاب کے بارے میں دو نکات کی وضاحت

شفقت محمود کی یکساں قومی نصاب کے بارے میں دو نکات کی وضاحت

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے یکساں قومی نصاب (ایس این سی) کے حوالے سے دو نکات کی وضاحت کے لیے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے، جس پر جلد عمل درآمد کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس این سی کم سے کم سیکھنے کے معیارات یعنی بنیادی نصاب کو متعین کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: آئی بی سی سی نے غیر نصابی سرگرمیوں کا شیڈول جاری کردیا

اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام طلبا کے لیے یہ نصاب تعلیمی سفر کا بنیادی حصہ ہوگا اور ان کے نصاب میں لازمی حصہ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول کسی بھی اضافی مواد یا حتیٰ کہ اضافی مضامین کی تعلیم دینے کے لیے آزاد ہیں اور اس حوالے سے اسکولز اپنے طور پر کسی بھی ایڈیشنل میٹیریل یا اضافی مضامین پڑھانے کے مجاز ہیں۔

شفقت محمود کی یکساں قومی نصاب کے بارے میں دو نکات کی وضاحت

دوسرا نکتہ جس کی وفاقی وزیر نے وضاحت کی وہ یہ تھا کہ جب تک یہ دستاویز ایس این سی کی تعمیل کرتی ہے، اسکول کسی بھی طور پر ایس سی این میں شامل کتابوں کے استعمال میں محدود نہیں ہیں۔

شفقت محمود نے اپنی ٹوئیٹ میں لکھا کہ نجی اسکول ایس این سی کے مطابق شائع ہونے والی کوئی بھی کتاب استعمال کرسکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو