پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

پنجاب حکومت نے موسم سرما کی تعطیلات کے نئے شیڈول کا اعلان کر دیا

رواں ماہ دوسری بار پنجاب حکومت نے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کے ٹائم ٹیبل پر نظر ثانی کی ہے۔

محکمہ اسکول اینڈ ایجوکیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک سرکاری بیان کے مطابق پنجاب کے 36 اضلاع میں موسم سرما کی چھٹیاں دو مراحل میں منائی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کے اسکولوں میں 23 دسمبر2021 سے 6 جنوری 2022 تک موسم سرما کی تعطیلات منائی جائیں گی۔ جبکہ 7جنوری 2022 کو اسکول دوبارہ شروع ہوں گے۔ جن اضلاع میں یہ شیڈول نافذ ہوگا ان میں میں درج ذیل اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھئیے: سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کی تجویز مسترد، مزید الجھنیں برقرار

 

قصور۔

سیالکوٹ۔

نارووال۔

فیصل آباد۔

ساہیوال۔

گجرات۔

گوجرانوالہ۔

پاک پتن۔

شیخوپورہ۔

اوکاڑہ۔

وہاڑی۔

خانیوال۔

لاہور۔

خوشاب۔

حافظ آباد۔

ملتان۔

لودھراں۔

بہاولپور۔

بہاولنگر۔

سرگودھا۔

منڈی بہائوالدین۔

ننکانہ صاحب۔

جھنگ۔

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن مٰن کہا گیا ہے کہ 3 سے 13 جنوری 2022 تک 12 اضلاع میں موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ یہ اسکول 14 جنوری 2022 کو  دوبارہ کھلیں گے۔

اسکول کے بچوں میں کووڈ سے بچاؤ کی ویکسینیشن کی شرح کو بڑھانے کے لیے 12 اضلاع میں تعطیلات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ان میں درج ذیل اضلاع شامل ہیں۔

مزید پڑھئیے: سندھ کے نجی اسکولوں، کالجوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا بائیکاٹ کردیا

جہلم۔

میانوالی۔

اٹک۔

مظفرگڑھ۔

چکوال۔

بھکر۔

راولپنڈی۔

راجن پور۔

لیہ۔

رحیم یار خان۔

ڈیرہ غازی خان۔

چنیوٹ۔

 

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو