سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کی تجویز مسترد، مزید الجھنیں برقرار
سندھ حکومت کی جانب سے این سی او سی کی تجویز مسترد، مزید الجھنیں برقرار
صوبے بھر میں والدین کے لیے پیر کا دن انتہائی غیر یقینی کا دن تھا، کیونکہ وہ اپنے بچوں کو اسکول لے جانے یا نہ لے جانے کے حوالے سے ذہنی پریشانی کا شکار تھے۔
اس کے باوجود، زیادہ تر اسکول 20 دسمبر سے شروع ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کے بارے میں بالکل واضح تھے، جبکہ دیگر اس بارے میں غیر یقینی کا شکار تھے کہ کیا کرنا ہے یا کس کے احکامات کی پیروی کرنی ہے۔
یہ مسئلہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے چھٹیوں کو 3 جنوری 2022 تک آگے بڑھانے کی سفارش سے پیدا ہوا ہے۔ تاہم، 9 دسمبر کو، محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے موسم سرما کی تعطیلات کے ٹائم ٹیبل کی تصدیق 20 دسمبر سے یکم جنوری تک کی تھی۔
مزید پڑھئیے: سندھ کے نجی اسکولوں، کالجوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کا بائیکاٹ کردیا
دوسری جانب 17 دسمبر بروز جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ 3 جنوری سے شروع ہونے والی موسم سرما کی تعطیلات کے سلسلے میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اس کے بعد، کچھ جعلی خبریں سامنے آئیں، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں کو ایک نیا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے جس میں انہیں این سی او سی کے فیصلے پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کے دفتر کے مطابق این سی او سی نے صرف 3 جنوری سے تعطیلات شروع کرنے کی تجویز پیش کی تھی، جسے سندھ نے مسترد کر دیا تھا۔