پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مفت آن لائن آئی ٹی کورسز کا آغاز کردیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مفت آن لائن آئی ٹی کورسز کا آغاز کردیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مفت آن لائن آئی ٹی کورسز کا آغاز کردیا

پنجاب یونیورسٹی کالج آف انفارمیشن ٹکنالوجی عوام کو مفت آن لائن آئی ٹی کورسز مہیا کرتی ہے۔ کوویڈ 19 کی وجہ سے ہر کوئی اپنے گھروں تک محدود ہے اور لوگوں کے لئے یہ آن لائن تعلیم حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔ اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی نے سیکھنے کے خواہشمند افراد کے لئے مفت آن لائن کورسز کی پیش کش کی۔ یہ کورس مفت ہیں اور ان میں رجسڑیشن کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

پی یو سی آئی ٹی نے جن کورسز کا آغاز کیا ہے وہ یہ ہیں:

  • ایس پی ود لینکس
  • او ایس ود لینکس
  • انٹرنیٹ ورکننگ ود لینکس
  • سی – رفریشر

فی الحال، 100 سے زیادہ لیکچرز پنجاب یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر موجود ہیں۔ تاہم، یونیورسٹی ویب ڈویلپمنٹ کورسز پر بھی کام کر رہی ہے، جو جلد ہی ویب سائٹ پر پیش کردیے جائنگے۔

کورسز کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے دیے گئے لنک پر کلک کریں:
https://pucit.edu.pk/online-courses-offered

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو