میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
میٹرک کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان
راولپنڈی: پنجاب بھر کے9 تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 5 مئی سے شروع ہوں گے، امتحانات کی تاریخ کی منظوری دے دی گئی۔
مزید پڑھیں: جو یونیورسٹیز 1 فروری سے نہیں کھل رہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر نی چاہیے، شفقت محمود
اس بارے میں تمام بورڈز کے چئیرمینز کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن رواں ماہ جاری کیا جارئیگا، جبکہ پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات جون کے پہلے عشرہ میں شروع ہوں گے۔ انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخ کا فیصلہ بھی رواں ماہ متوقع ہے۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں تقریباً 3 ماہ بعد پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز کا دوبارہ کھلنے کا اعلان
پنجاب بھر میں پہلی کلاس سے تیسری کلاس کے امتحانات زبانی جبکہ پانچویں کلاس سے آٹھویں کلاس تک کے سالانہ امتحانات 15سے30 اپریل کو ہوں گے۔