جو یونیورسٹیز 1 فروری سے نہیں کھل رہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر نی چاہیے، شفقت محمود

جو یونیورسٹیز 1 فروری سے نہیں کھل رہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر نی چاہیے، شفقت محمود

جو یونیورسٹیز 1 فروری سے نہیں کھل رہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کر نی چاہیے، شفقت محمود

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کی رات دیر گئے ان یونیورسٹیز کو مشورہ دیا جو حکومتی ہدایت کے باوجود یکم فروری یعنی پیر کے روز دوبارہ نہیں کھل رہی ہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے۔

مزید پڑھیں: ملک بھر میں تقریباً 3 ماہ بعد پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز کا دوبارہ کھلنے کا اعلان

وزیر تعلیم نے زور دے کر کہا کہ آن لائن اسباق اگرچہ بہت اچھے ہیں ، لیکن کیمپس کی کلاسوں کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ شفقت محمود کا کہنا تھا کہ طلباء اور یونیورسٹی کے تمام اسٹاف ممبرز کے درمیان کیمپس میں ہونے والے روابط اور بات چیت سماجی رویوں اور سلوک کو بہتر بناتے ہیں، لہٰذا جن یونیورسٹیز نے بند رہنے کا فیصلہ کیا ہے انہیں حقیقت میں اپنے فیصلے پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کی اطلاع

اس سے قبل وفاقی وزیر نے کہا تھا کہ وبائی امراض کی وجہ سے ملک ایک بڑے تعلیمی نقصان سے گزر چکا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو