ملک بھر میں تقریباً 3 ماہ بعد پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز کا دوبارہ کھلنے کا اعلان

ملک بھر میں تقریباً 3 ماہ بعد پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز کا دوبارہ کھلنے کا اعلان

ملک بھر میں تقریباً 3 ماہ بعد پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز کا دوبارہ کھلنے کا اعلان

ملک میں جاری کروناوائرس کی دوسری لہر پر قابو پانے روکنے اور روک تھام کی کوششیں جاری ہیں اسی سلسلے میں تقریباً تین ماہ تک بند رہنے کے بعد ملک بھر میں پرائمری اسکولز اور یونیورسٹیز آج (پیر) کو دوبارہ کھل گئی ہیں۔

وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اتوار کی شب ٹوئٹر پر طلباء کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

بعد میں وفاق وزیر نے کہا کہ جو بھی یونیورسٹی جو حکومت کی ہدایت کے باوجود نہیں کھل رہی ہے اسے اپنے فیصلے پر نظرِ ثانی کرنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن اسباق اچھے ہیں مگر کیمپس کی کلاسز کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: سرکاری کالجز میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی کی اطلاع

وفاقی وزیر کا موقف تھا کہ طلباء اور عملے کے ارکان کے درمیان کیمپس میں ہونے والے روابط اور بات چیت سماجی رویوں کو بہتر بناتی ہے اور اس وجہ سے جو یونیورسٹیز اب بھی نہیں کھل رہی ہیں انہیں اس پوری صورتحال پر دوبارہ غور کرنا چاہیے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اتفاق رائے کے بعد اعلان کیا تھا کہ یکم فروری کو تعلیمی ادارے پرائمری، مڈل اور یونیورسٹی کی سطح پر دوبارہ کام کریں گے۔

وفاق نے فیصلہ کیا تھا کہ کراچی، حیدرآباد ، لاہور اور پشاور کے طلباء دو گروپوں کی شکل میں متبادل دنوں میں کلاسز میں شرکت کریں گے۔ تاہم اس سلسلے میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹیز اپنے شیڈول کے مطابق کلاسز دوبارہ شروع کریں گی۔ وفاق نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ دنیا بھر میں تعلیمی اداروں کے دوبارہ کھلنے کے بعد کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی آئی ہے، لہذا تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے اس مرض کو کسی حد تک کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب حکومت کا یکم فروری سے اسکولز اور یونیورسٹیز کھولنے کا اعلان

پاکستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 1،616 کیس رپورٹ ہوئے، جس کے بعد فعال کیسوں کی مجموعی تعداد 33،493 ہوگئی ہے جبکہ اس دوران وائرس کی وجہ سے مزید 26 اموات بھی رپورٹ کی گئی ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو