پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

موسم گرما کی تعطیلات سے متعلق پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس کا بیان صوبے میں ایک ریلیف کے طور پر سامنے آیا ہے جب ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کے دوران درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ طلباء اور اساتذہ تعلیمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جمعے کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ صوبائی حکومت دو ہفتوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

مزید پڑھیئے: اسکول کے بچوں کے سر پر منڈلاتے ہیٹ اسٹروک کے خطرات

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا کہ حکومت کو اس صورتحال سے آگاہی ہے کہ شدید موسم کی وجہ سے طلباء جس کی حالت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی غیر معمولی صورتحال کے نتیجے میں حکومت ضروری اقدامات کرے گی ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے موسم کی سختی کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں کے اوقات میں ردوبدل کیا ہے۔

پیر کے روز سے جاری ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکول صبح سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کھلیں گے۔

اس سے قبل شدید گرمی کی وجہ سے اسلام آباد، لاہور اور سیالکوٹ میں متعدد طلباء بے ہوش ہوگئے تھے، جبکہ ہیٹ اسٹروک کی زد میں آنے والے کچھ افراد کو گذشتہ ہفتے اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ اس گمبھیر صورتحال نے حکومت کو اسکولوں کے اوقات میں تبدیلی کرنے پر مجبور کیا تھا۔

مزید پڑھیئے: آئی سی ٹی میں چائلڈ پروٹیکشن انسٹی ٹیوٹ قائم

صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا تھا کہ ان بچوں کو امتحان دینے دیں، اس کے بعد ہم انہیں چھٹیاں دے دیں گے۔ ڈاکٹر راس نے مزید کہا کہ بغیر کسی امتحان کے طلبا کو مسلسل دو سال تک ترقی دینا غیر منصفانہ ہے

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو