پی ایس ڈی ایف اور کورسیرا نے فری آن لائن کورسز متعارف کرادیئے

پی ایس ڈی ایف اور کورسیرا نے فری آن لائن کورسز متعارف کرادیئے

پی ایس ڈی ایف اور کورسیرا نے فری آن لائن کورسز متعارف کرادیئے

مہارتوں اور ہُنرمندی کی نشوونما کے لیے قائم پاکستان کے سب سے بڑے فنڈ (ایف سی ڈی او اور حکومت پنجاب کی مالی اعانت) پی ایس ڈی ایف نے نوجوانوں کو مفت بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ کورسز فراہم کرنے کے لیے دنیا کے معروف آن لائن سیکھنے کے مرکز کورسیرا کے تعاون کے ساتھ یہ قدم اٹھایا ہے۔

اس تعاون کا اعلان کورسیرا آن لائن کانفرنس میں کورسیرا کے سی ای او کی گلوبل کی نوٹ کے دوران کیا گیا۔ پی ایس ڈی ایف اور کورسیرا کے درمیان باہمی اشتراک عمل اس شعبے سے وابستہ دیگر شعبوں میں وسیع پیمانے پر کورسز مہیا کرتے ہوئے اس صلاحیت کو پورا کرتا ہے۔

اس اقدام کا مقصد بنیادی طور پر کیریئر کی ترقی کو بہتر بنانا، آمدنی کے راستوں میں اضافہ اور ازخود روزگار کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

مزید پڑھیں: حبیب یونیورسٹی کا ہونہار طلباٗ کو 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا اعلان

فی الحال پی ایس ڈی ایف کے ذریعہ پیش کردہ کورسز چار ماہ کی مدت کے لیے ہیں۔

اس ضمن میں جو شعبہ جات شامل کیے گئے ہیں ان میں ایس ای او کے لیے سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور مارکیٹنگ اینالیٹکس، آئی ٹی کے لیے سافٹ ویئر کری ایشن سے جاوا پائتھن کوڈنگ لینگویجز، اقتصادیات کے لیے فنانشل اکائونٹنگ فنڈامینٹلز شامل ہیں۔ یہ کورسز نوجوان نسل کو بلا معاوضہ پیش کیے جائیں گے جنہیں ان کی ضرورت سب سے زیادہ ہے۔

عالمی معیار کی 190یونیورسٹیز اور تنظیموں کے اعلیٰ اساتذہ اس پلیٹ فارم کا حصہ ہوں گے۔ ویڈیو اسباق، ہوم ورک اسائنمنٹس اور گروپ ڈسکشن بورڈ کے ذریعے سیکھنے والے اپنی رفتار کے مطابق سیکھنے کے اس عمل سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

دونوں اداروں میں تعاون کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایس ڈی ایف کے سی ای او جواد خان نے21 ویں صدی میں نوجوانوں کو مارکیٹ کے قابل مہارتوں کی ترقی کے لیے آن لائن تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

مزید پڑھیں: یو ای ٹی پشاور: بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع

ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی عالمی وبائی بیماری سے نکلنے کے لیے اپنا راستہ ڈھونڈتے ہوئے وقت کی ضرورت ڈیجیٹل تیاری اور آن لائن سیکھنے کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پی ایس ڈی ایف اس موقع پر آگے ہے جس نے کورسیرا کو پاکستان میں متعارف کرایا، اس طرح وسیع پیمانے پر پاکستان میں لاکھوں طلباء اور تدریسی عملے کے لیے اپنے گھر پر رہتے ہوئے عالمی سطح کے سیکھنے کے مواقع پیدا ہوئے۔

کورسیرا کے سی ای او جیف میگنکالڈا نے کہا کہ ہم پاکستان میں سب سے بڑے ہنرمندی کی ترقی کے فنڈ پی ایس ڈی ایف کے ساتھ شراکت کرنے پر بہت پرجوش ہیں تاکہ پاکستان میں نوجوان مردوں اور خواتین کو ان کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے آن لائن سیکھنے کے ساتھ بااختیار بنائیں۔ اس طرح پی ایس ڈی ایف اور کورسیرا کے درمیان باہمی تعاون کو باضابطہ طور پر متعارف کرایا گیا ہے اور یہ غریب اور نادار افراد کو بلا معاوضہ دستیاب ہوگا۔

ان کورسز تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

learn.psdf.org.pk

درخواست دہندگان کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنے کیریئر کو شروع کرنے، صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے  اور آمدنی کے نئے راستوں کو دریافت کرنے کے لیے جلد از جلد درخواست دیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو