حبیب یونیورسٹی کا ہونہار طلباٗ کو 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا اعلان
حبیب یونیورسٹی کا ہونہار طلباٗ کو 100 فیصد اسکالرشپ دینے کا اعلان
حبیب یونیورسٹی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، فیڈرل بورڈ اور آغا خان یونیورسٹی کے ایگزامینیشن بورڈ سے اعلیٰ میرٹ رکھنے والے طلباٗ کو 100 فیصد اسکالرشپ مہیا کررہی ہے۔ حبیب یونیورسٹی اپنے ٹیلنٹ آؤٹ ریچ، پروموشن اور سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق طلباٗ کو وظائف دیتی ہے۔
مزید پڑھیں: یو ای ٹی پشاور: بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلہ کی ڈیڈ لائن میں توسیع
ایچ یو ٹاپس کے پیچھے خیال یہ ہے کہ ہونہار طلبا کو ان کے تعلیمی، معاشرتی، معاشی اور نسلی پس منظر سے قطع نظر ہو کر مساوی مواقع فراہم کیے جائیں۔
ایچ یو ٹاپس کیا ہے؟
حبیب یونیورسٹی کا ٹیلنٹ آؤٹ ریچ، پروموشن اینڈ سپورٹ پروگرام ان طلباء کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو پاکستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن، فیڈرل بورڈ اور آغا خان یونیورسٹی ایگزامینیشن بورڈ میں داخلہ لے رہے ہیں۔ ایچ یو ٹاپس، بی آئی ای، ایف بی اور اے کے یو ای بی کے ہونہار طلبہ کو حبیب یونیورسٹی میں داخلے کے لیے درخواست دینے اور ان کی تعلیمی صلاحیتوں اور سیکھنے کے جذبے کی بنا پر انڈرگریجویٹ ڈگری کی تکمیل کے لیے مکمل ٹیوشن اور لیبارٹری فیس میں رعایت کے ساتھ داخلہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے خطرے کے باعث زیبسٹ کا کیمپس بند کردیا گیا
حبیب یونیورسٹی تعلیمی، سماجی معاشی اور نسلی پس منظر سے قطع نظر باصلاحیت طلبا کو مساوی مواقع کی فراہمی، ہنرمندی اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے پر یقین رکھتی ہے۔ ایچ یو ٹاپس، پاکستان سے اس وابستگی کی ایک روشن مثال ہے۔
حبیب یونیورسٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ ایچ یو ٹاپس کے ذریعے داخلہ لینے والے طلباٗ اپنے لیے عمدہ کیریئر اور زندگی کی روشن راہیں تشکیل دیں۔ معاشرے کی خدمت کے جذبے کے ساتھ عمر بھر سیکھنے والوں، تخلیقی مسئلے کو حل کرنے اور متحرک رہنماؤں کی حیثیت سے ان کی مدد کی جائے گی۔
ایچ یو ٹاپس کے فوائد:
ایک غیرمعمولی تبدیلی کا تجربہ کرنے کے لیے حبیب یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کا ایک شاندار موقع۔
مکمل ٹیوشن، لیبارٹری اور سیمسٹر رجسٹریشن کی فیس میں چھوٹ۔
داخلہ درخواست کی فیس میں چھوٹ۔
ایچ یو میں بغیر کوئی رقم خرچ کیے سمر ایڈمیشن پریپریٹری پروگرام میں شرکت کا موقع۔
ایچ یو ٹاپس پروگرام کے بارے میں مزید معلومات حاصل کرنے کے لیے درج ذیل لنک پر جائیں۔
https://habib.edu.pk/admissions/hutops